جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے شہریوں کی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اقارب سے ملاقات

منگل 20-ستمبر-2016

صہیونی حکام کی طرف سے کئی ماہ کے انتظار کے بعد غزہ کی پٹی کے 69 فلسطینیوں کو غرب اردن میں قائم ’نفحہ‘ جیل میں قید اپنے اقارب سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اجازت ملنے کے بعد کل فلسطینیوں نے شمالی غزہ اور غرب اردن کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال کی جانے والی’ایریز‘ راہ داری سے غرب اردن میں پہنچ کر اپنے اسیر اقارب سے ملاقات کی۔

مرکزااطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کی ان کے قیدی عزیز واقارب سے ملاقات کا اہتمام ریڈ کراس کی جانب سے کرایا گیا تھا۔ ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد غزہ کے 69 شہریوں نے نفحہ جیل میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سولہ سال سے کم عمر کے 15 بچے شامل تھے جنہوں نے کل 42 اسیران سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7000 ہزار سے زائد ہے جن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیران کی تعداد 420 ہے۔ ان میں بعض قیدیوں کو طویل المدت قید کی سزاؤں کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی