جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی نے ساتھی اہلکار کو چاقو گھونپ دیا

بدھ 31-اگست-2016

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی نے ساتھی اہلکار کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز ایک اسرائیلی فوجی نے ساتھی اہلکار کے پیٹ میں اس وقت چاقو گھونپ دیا جب اس نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی۔ چاقو گھونپنے والے فوجی کا کہنا ہے کہ وہ ساتھی اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ چیک کرنا چاہتا تھا۔

عبرانی ٹی وی نے اپنی ویب سائیٹ پرپوسٹ ایک خبر میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ وادی گولان میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں پیش آیا۔ دو فوجیوں نے بلٹ پروف جیکٹ کا معیار چیک کرنے کے لیے چاقو گھونپا۔ چاقو فوجی بلٹ پروف جیکٹ کاٹتے ہوئے اہلکار کے پیٹ میں گھس گیا۔ فوج نے چاقو گھونپنے والے اہلکار کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ دوسرا فوجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

عبرانی ٹی وی نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی اہلکار کا معدہ بھی چاقو  لگنے سے متاثر ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی