اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ریلوے لائن سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر اسرائیلی پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے درمیان چلنے والی مقامی ٹرین کے ایک اسٹیشن سے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور ریلوے اسٹیشن کے سیکیورٹی عملے کو ایک مشتبہ فلسطینی کو مشکوک حرکات کرتے دیکھا، جس پر اسے پوچھ گچھ کے لیے ایک چیک پوسٹ پرلایا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی لڑکے کی عمر 17 سال ہے، تاہم اس کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست فلسطینی نوجوان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چاقو کے ذریعے یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔