شنبه 16/نوامبر/2024

حماس اسیران کی اسرائیلی جیل ریمون سے نفحہ میں ظالمانہ منتقلی

منگل 2-اگست-2016

قابض صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کی ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کا ظالمانہ عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے کل سوموار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت کے 18 اسیران کو ریمن جیل سے نفحہ جیل منتقل کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے قیدیوں کی ریمون سے نفحہ جیل منتقل کے عمل کے دوران دونوں جیلوں میں فضاء کشیدہ تھی اور قیدیوں پر خوف طاری تھا۔ صہیونی انتطامیہ نے ریمون جیل کے وارڈ 12 میں پابند سلاسل حماس کے تمام ڈیڑھ درجن اسیران کو نفحہ نامی جیل منتقل کیا۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے نفحہ جیل میں قید کیے گئے حماس کے اسیران کی اور پانی بند کر دیا جس کے نتیجے میں قیدیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس جیل میں قید حماس سمیت دوسرے فلسطینی گروپوں کے اسیران کے اہل خانہ سے ملاقاتوں پر دو ماہ سے پابندی عاید ہے

مختصر لنک:

کاپی