فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں عسکری تربیت کے دوران اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’’سرایا القدس‘‘ کا ایک کارکن جام شہادت نوش کرگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 37 سالہ باسل اللحام کی شہادت کا واقعہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ خان یونس کے مقام پر جہادی تربیت میں مصروف تھا۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کوصہیونی ریاست کے خلاف فلسطینی مجاھدین اور مزاحمت کاروں کا بیس کیمپ قرار دیا جاتا ہے۔ اسرائیل کی ممکنہ جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں بھی اپنے کارکنوں کو جہادی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔ اس دوران بعض اوقات حادثات کے نتیجے میں مجاھدین کا جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔