جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں غزہ میں تین مجرموں کو سزائے موت

بدھ 20-جولائی-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فوج داری عدالت کے حکم پر صہیونی دشمن کے لیے جاسوسی میں قصور وار قرار دیے گئے تین مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فوجداری عدالت کی جانب سے تین میں سے دو ملزمان 57 سالہ [ن، ا] اور خان یونس کے 67 سالہ [ر،ع] کو گلے میں پھندا ڈال کرموت سے دوچار کرنے جب کہ 78 سالہ مجرم کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی سزا کا حکم دیا۔

دو ملزمان 81 سالہ [م، ا] کو 17 سال قید اور 67 سالہ [ن، ا] کو 20 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ دونوں غزہ کے جنوبی قصبے رفح سے تعلق رکھتے ہیں۔ رواں سال غزہ وزرات داخلہ نے صہیونی ریاست کے لیے مخبری کے جرم میں تین مجرموں کو پھانسی دے دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی