جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے اطالوی پارلیمانی وفد کو غزہ داخلے سے روک دیا

پیر 11-جولائی-2016

اسرائیلی حکومت کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آئے وفود کی غزہ داخلے پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ روز اٹلی کے پارلیمانی وفد نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر صہیونی حکام نے انہیں غزہ جانے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اطالوی پارلیمانی وفد ڈپٹی  اسپیکر لویگی ڈی مایو کی قیادت میں غزہ جانے کے لیے غرب اردن اور غزہ کے درمیان سرحدی راہ داری پر پہنچا تو انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا۔

اٹلی کی اپوزیشن جماعت ’فائیو اسٹار موومنٹ‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب میں قائم اطالوی سفارت خانے کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر ڈی مایو اور ان کے ہمراہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ مانلیو ڈی اسٹیفانو اور اورنیلا بیرٹوروٹا کو بھی یہ اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی حکام انہیں غزہ داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں داخلے سے روکے جانے پر اطالوی وفد نے سخت احتجاج کیا۔ بعد ازاں اطالوی پارلیمانی وفد نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اٹلی کی این جی اوز کے زیراہتمام جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔

مختصر لنک:

کاپی