جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی نابلس میں تین بچوں کی حراست، الخلیل میں جھڑپیں

جمعہ 8-جولائی-2016

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے حوارہ قصبے سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا جبکہ الخلیل کے سعیر ٹائون میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فوجی گاڑیوں پر پتھرائو کے الزام میں حوارہ ٹائون سے تین بچوں کو حراست میں لے لیا۔ نمائندے کے مطابق مقامی افراد نے ان بچوں کی حراست کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

اسی موقع پراسرائیلی فوج نے حوارہ اور زعترہ کے فوجی ناکوں کو زبردستی بند کردیا جس کی وجہ سے عید کے دوسرے روز مقامی افراد کی نقل وحرکت بند ہوگئی۔

دریں اثناء الخلیل کے سعیر ٹائون میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دھاوا بولنے اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے بعد فلسطینی نواجونوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ان جھڑُپوں کے دوران کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے یطا اور بنی نعیم قصبوں کا مسلسل ساتویں روز بھی محاصرہ کررکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی