بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز رمضان المبارک کے 30 روز پورے ہوجائینگے اور مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقے میں بدھ کے روز عید کا پہلا روز ہوگا۔
فلسطینی مفتی اعظم نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور فلسطین اور اس سے باہر رہنے والے فلسطینیوں کو عید الفطر کی ایڈوانس مبارک باد دے دی۔
انہوں نے اس موقع پر اللہ عزوجل سے دعا کی کہ وہ مسلمانوں کے روزے اور دعائوں کو قبول فرما لے اور فلسطینی عوام کو قابض حکام سے آزادی دلائے۔
سعودی عرب کی روئیت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے عید الفطر منگل کی بجائے بدھ کے روز ہوگی۔
مرکز اطلاعات فلسطین اس پرمسرت موقع پر اپنے قارئین اور تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتا ہے۔