اسرائیل کی ایک جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کو پندرہ ماہ کے بعد رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ یوسف اللحام کو پندرہ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں مغربی رام اللہ کے قریب قائم ’’عوفر‘‘ جیل میں رکھا گیا۔ ان کی رہائی افطاری سے کچھ ہی دیر قبل عمل میں لائی گئی۔
خیال رہے کہ یوسف اللحام مجموعی طورپر 12 سال تک اسرائیل کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ اللحام کی والدہ کا انتقال بھی بیٹے کی قید کے دوران ہوا اور اسرائیلی انتظامیہ انہیں والدہ کےجنازے میں شرکت کی اجازات نہیں دی گئی۔