اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے برطانیہ کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کے چاقو کے حملے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین رکن پارلیمنٹ جوکوکس کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔ حماس اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو انگلینڈ میں ایک خاتون برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کو ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ اکتالیس سالہ جوکوکس برطانیہ کی لیبر پارٹی کی رکن تھیں۔ وہ حملے کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے رکن پارلیمنٹ کو برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رکھنے کی حمایت میں قتل کیا ہے۔