اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری احمد الاطرش کو پانچ سال قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ الاطرش کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل سے ہے اور انہیں حال ہی میں حراست میں لیاگیا تھا۔
اسیرکے اہل خانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ الاطرش کو گذشتہ روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے پانچ سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔
اسیر الاطرش ماضی میں بھی تین سال اسرائیل کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ وہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد مرتبہ زخمی بھی ہوئے جب کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بھی قید رہ چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان پر اسرائیل مخالف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے منظم کرنے اور فلسطینیوں کو صہیونی فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔