جمعه 15/نوامبر/2024

’مرکزاطلاعات فلسطین کے ابلاغی سفرکے19 سال‘

’’المرکزالفلسطینی للاعلام‘‘[مرکزاطلاعات فلسطین] قضیہ فلسطین کا مستند ترجمان ایک ایسا فورم ہے جو دنیا کو فلسطین اور فلسطین کو دنیا سے گذشتہ انیس سال سے مربوط کیے ہوئے ہے۔ مرکز اطلاعات اس وقت دنیا کی آٹھ بڑی زبانوں میں فلسطین سے متعلق مستند معلومات فراہم کرنے کا باوثوق ذریعہ ہے۔ سنہ 1997ء میں فلسطینی ابلاغیات کی دنیا میں مرکزاطلاعات فلسطین کا قیام عمل میں لایا جانا قضیہ فلسطین کو زیادہ موثر انداز میں پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین ذریعہ بنا اور آج مرکزاطلاعات فلسطین پورے فلسطین کی آواز اور ترجمان بن چکا ہے۔

انیس سال کے سفر کے دوران مرکزاطلاعات فلسطین نے اپنا سفر کیسے طے کیا اور اس دوران کون کون سے نئے شعبے قائم کیے۔ قومی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کو اہداف کو اس نے کیسے آگے بڑھایا۔ اس حوالے سے ایک مختصر فوٹیج ملاحظہ کیجیے۔

 فلسطینی صہیونی کشمکش کا ابلاغ عشروں تک ریڈیو تک محدود رہا۔ پھر اس میں ٹی وی چینل نے ایک نئی جہت دی۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے انقلاب کے مسئلہ فلسطین کی ابلاغی مساعی کو بھی ایک نئی جہت دی اور مرکز اطلاعات فلسطین اس نئی جہت کی زندہ و پائندہ مثال ہے۔

دنیا کو فلسطین اور فلسطین کو دنیا سے مربوط بنانے کا آغاز مرکزاطلاعات فلسطین کی عربی ویب سائیٹ سے دسمبر 1997ء میں ہوا۔ اس کے بعد قدم بہ قدم مرکز نے دنیا کی آٹھ زبانوں میں اہل فلسطین کو عالم سے جوڑ دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین ماہانہ قریبا 2000 اخباری مسودات شائع کرتا ہے۔

اس کا نیٹ ورک آٹھ عالمی زبانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عربی ویب پورٹل کا آغاز دسمبر1997ء کو ہوا

انگریزمیں مرکزکی خدمات جنوری 1998ء کو شروع ہوئیں

سنہ 2001ء میں روسی زبان اور جون 2001ء میں ملایا[ملائیشن] سنہ 2002ء میں فارسی، اکتوبر 2002ءکو اردو، نومبر2003ء کو فرانسیسی، جون 2007ء کو ترکی زبان میں خدمات شروع کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے زیراہتمام سنہ 2001ء میں ’فلسطین ڈائیلاگ نیٹ ورک‘ قائم کیا گیا۔ اس فورم میں فلسطین اور دوسرے ممالک کے ہزاروں دانشور، سیاست دان اور ماہرین شامل ہوئے۔ آج اس کے ارکان کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے اہم اہداف میں مسئلہ فلسطین کو رضاکارانہ انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا، لمحہ بہ لمحہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر رکھنا، فلسطینی قوم کی مشکلات ، آلام و مصائب اور عزائم سے آگاہ کرنا، فلسطینی قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا پردہ چاک کرنا جیسے امور شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین نہ صرف ایک ویب پورٹل کی شکل میں موجود ہے بلکہ اس کے سوشل میڈیا کے صفحات پر لاکھوں فالورز موجود ہیں۔

فیس بک پراس کے فالورز کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار،ٹوئٹر پرایک لاکھ 5 ہزار،انسٹا گرام پر 60 ہزار اور ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر بھی ہزاروں فالوروز موجود ہیں۔

مختصر لنک:

Copied