جمعه 15/نوامبر/2024

’البلبول برادران‘80 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی حکام نے انتظامی قید کی میں ڈالے گئے دو فلسطینی سگے بھائیوں کو رہا کردیا۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے رہائی پانے والے دونوں بھائیوں کا شاندار انداز میں روایتی طریقے پر استقبال کیا۔ دونوں اسیران نے اپنی رہائی کے لیے 80 روز تک مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد صہیونی جیل حکام اسیران کو رہا کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسیران محمد البلبول اور محمود البلبول کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قریب سالم فوجی چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا جہاں سے وہ اپنے آبائی شہر بیت لحم کو روانہ ہوئے۔

دونوں فلسطینی سگے بھائیوں نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف 80 روز تک بھوک ہڑتال کی جس کے بعد صہیونی حکام نے دونوں اسیران کی انتظامی قید معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں اسیر بھائیوں کا رام اللہ اور بیت لحم میں شاندار استقبال کیا گیا۔ رام اللہ میں بلبول برادران کی رہائی کے لیے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع بھی موجود تھے۔ تقریب میں رہائی پانے والے بھائیوں کی والدہ ام محمد نے بھی شرکت کی۔ شہداء نے رہائی کے بعد رام اللہ میں یاسرعرفات کے مزار پرحاضری دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

مختصر لنک:

Copied