جمعه 15/نوامبر/2024

یوم الارض

کئی دہائیوں سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کل 30 مارچ بہ روز ہفتہ فلسطین کے’یوم الارض‘ کے حوالے سے باری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے۔

فلسطین میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد

قابض صہیونی فوج نے یہودی آباد کاروں کی معاونت کرتے ہوئے کل بدھ تیس مارچ کو مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر غیرمسبوق حملے کیے اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہمارے لوگ ہمیشہ مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے : یحیٰ سنوار

غزہ میں حماس کے سربراہ یحیٰ السنوار نے ہفتے کے روز فلسطینی یوم ارض اور واپسی کے مارچ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہونے والے عظیم مارچ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا۔

نیویارک میں اسرائیل کی مدد روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی

امریکی شہرنیویارک میں کل ہفتے کے روز 30 مارچ کو فلسطین میں'یوم الارض' کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل کی مدد بند اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے ‘سیکٹر C’ کے 76 فی صد علاقے پر قبضہ کرلیا

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے سنہ 1994ء میں اوسلو معاہدے کے تحت فلسطین کے قائم کردہ 'سیکٹر سی' کے 76 اعشاریہ تین فی صد رقبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

"یوم الارض” پر 30 مارچ کو غزہ میں ملین مارچ کا اعلان

فلسطین میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اور دیرینہ 'حق واپسی' کے حصول کے لیے گذشتہ ایک سال سے جاری مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے 30 مارچ 'یوم الارض' کو مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہری دم توڑ گیا

غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حالیہ ’یوم الارض‘ مظاہروں میں شہداء کی تعداد 18 ہو گئی

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ جمعۃ المبارک کو ’یوم الارض‘ عظیم الشان ملین مارچ اور ریلیوں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی چل بسا جس کے بعد شہداء کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اوآئی سی‘ کانفرنس بلائی جائے:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے’یوم الارض‘ پر فلسطین میں ہونے والے احتجاج پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محصور فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔

’یوم الارض‘ غرب اردن، القدس سمیت فلسطین بھرمیں مظاہرے

فلسطین میں 42 ویں یوم الارض کے موقع پر فلسطین بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔