جمعه 15/نوامبر/2024

یورپ میں فلسطینی

یورپ میں فلسطین کانفرنس میں پی ایل او کی تنظیم میں اصلاحات کا مطالبہ

سویڈن کے شہر مالمو میں کل ہفتے کے روز شروع ہونے والی بیسویں یورپی فلسطینی کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد اور تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] میں اصلاحات لانے اور اس کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپ میں موجود فلسطینی بھی اسرائیلی انتقام سے غیرمحفوظ

اسرائیلی غاصب ریاست کے سیاست دانوں، مبصرین اور حکام نے یورپ میں فلسطینی کارکنوں کی طرف سے شروع کی گئی مہم پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جس میں بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے وزراء کے نسل پرستانہ بیانات کو نمایاں کیا گیا تھا۔

یورپ ۔ اسرائیل سکیورٹی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی ادارہ جاتی کوشش

یورپ ۔ فلسطین کونسل برائے سیاسی تعلقات نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی قابض ریاست کی سکیورٹی سروسز اور یوروپول کے درمیان نجی معلومات کے تبادلے کے لیے ان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر یورپ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کی خبروں کے بعد کونسل ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے کام کرے گی۔"

یورپ میں مقیم فلسطینیوں کی اسرائیل ۔ افریقا سربراہ کانفرنس کی مخالفت

یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینی تارکین وطن نے آئندہ ماہ اکتوبر میں افریقا۔ اسرائیل سربراہ کانفرنس کے متوقع انعقاد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے افریقی ملکوں سے سے سربراہ کانفرنس کا انعقاد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’غزہ کے دو ملین فلسطینی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یورپی ملکوں میں فلسطین کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے یورپ میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف آواز اٹھا کر فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

ہالینڈ: 15ویں کانفرنس کے لیے1000 فلسطینیوں کی رجسٹریشن

جرمنی میں فلسطینی سوسائٹی کےچیئرمین ڈاکٹر سہیل ابو شمالہ نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی میزبانی میں 15 اپریل سے شروع ہونے والی ’یورپ فلسطین‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے 1000 فلسطینیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔

یورپ میں 15ویں سالانہ فلسطین کانفرنس 15 اپریل کو کرانے کا اعلان

یورپی ملک ہالینڈ کا شہر روٹرڈام رواں سال سالانہ فلسطین کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ کانفرنس کے لیے 15 اپریل 2017ء کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔