جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کی غزہ پر قرارداد، جنگ بندی کا مشروط مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے سے اتفاق نہ کرنے کا ایک بار پھر اشارہ دیا ہے۔ جمعرات کے روز یورپی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس کے بعد تقریباً وہی بات کہی ہے جو اسرائیل کا مسلسل موقف چلا آرہا ہے اور جسے قبول کرنے کے لیے حماس تیار نہیں ہے۔

اسرائیل نے یورپی رکن پارلیمان کو فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی قابض حکام نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن آنا میرینڈا کو یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

یورپی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے اور غزہ میں صحت کی صورتحال پر بحث

یورپ میں فلسطینی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (ایک کمیونٹی گروپ) کے سربراہ ریاض مشارقہ نے جمعرات کو یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی طبی شعبے کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

یورپی پارلیمنٹ : فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد روکنے کی تجویز مسترد

یورپی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد روکنے کے لیے پیش کی گئی تجویز کثرت رائے سے مسترد کردی۔ اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار 'اونروا' ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کی امداد 2020ء سے بند کردی جائے۔

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جنگی جرم ہے: یورپی پارلیمان

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نکلس سلکیوٹز نے فلسطینیوں شہریوں کی جبری بے دخلی اور مکانات کی مسماری کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری اور اس میں بسنے والےفلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کا سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

یورپی ممالک کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر یمن میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام عاید کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

روہنگیا میں بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں: یورپ پارلیمان

یورپی پارلیمنٹ نے برما میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام، جلاؤ گھیرا اور خواتین کی آبرو ریزی کی شدید مذمت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا وہ برما میں مسلمانوں سے ہونے والے نار وا سلوک کو بند کرانے کے لیے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

یورپی یونین کا بیت المقدس سے فلسطینیوں کے بے دخلی روکنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’خان الاحمر‘ سے مقامی فلسطینی عرب شہریوں کی جبری بے دخلی کی صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’ خان الاحمر‘ کے فلسطینی بدووں کو وہاں سے بے دخل کرنے سے باز رہے۔