جمعه 15/نوامبر/2024

ہیومن رائٹس واچ

اسرائیل کی فوجی مددعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تیرانہ حسن نے کہا ہے کہ جو ممالک غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت میں "اسرائیل" کو فوجی مدد فراہم کرتے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور دوسرے خطوں میں لڑنے والے ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

لبنان میں طبی عملے پر اسرائیلی فوج کے حملے جنگی جرائم ہیں: رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے لبنان میں بارہا اور غیر قانونی طور پر طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر حملے کیے ہیں، جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں"۔

ہیومن رائٹس واچ کا لبنان پراسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے خبردار کیا ہے کہ "لبنان پر اسرائیلی حملے شہریوں کو شدید نقصان کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں"۔

فلسطینی مزاحمت کے خلاف ہیومن رائٹس واچ کے تعصب شدید مذمت

عرب دنیا کی سو سے زائد ٹریڈ یونینوں، فریم ورکس اور شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سات اکتوبر 2023ء کی رپورٹ کے پس منظرمیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک کھلا خط جاری کیا ہے،

اسرائیل طبی عملےپرتشدداورغیرانسانی سلوک میں ملوث ہے‘:ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023ء سے غزہ میں فلسطینی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو من مانی طور پر حراست میں لے رکھا ہے، انہیں جیلوں میں قید کیا گیا جہاں ان کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا یورپ سے اسرائیلی جرائم پرخاموشی توڑنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش توڑے اور فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے اسرائیلی حربوں کو روکنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔

فلسطین کے حامی پرامن احتجاج کو کچلنا قابل مذمت ہے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ کی جامعات میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کو طاقت سےکلچنا حیران کن اور ناقابل قبول ہے۔

بھوک کوجنگی ہتھیارکےطورپراستعمال کرنااسرائیلی جنگی جرم ہے:ہیومن رائٹس

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ جب سے اسرائیلی حکومت نے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے غزہ میں بچے غذائی قلت سے متعلق پیچیدگیوں سے مر رہے ہیں، جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔

1.7 ملین فلسطینیوں کی جبری بے دخلی "غیر قانونی”ہے:ایچ آرڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا کہ اسرائیل 1.7 ملین فلسطینیوں کو ​جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر رفح میں بے گھر کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ یہ ایک "غیر قانونی ​اقدام ہے اور اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

’اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو کہ ایک ’جنگی جرم‘ ہے۔