جمعه 15/نوامبر/2024

ہسپتال

شمالی غزہ کےہسپتالوں میں گنجائش ختم،عملہ ترجیحی نظام پر کام پرمجبور

غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں اب زخمیوں کے لیے جگہ نہیں ہے اور ہسپتالوں میں مزید زخمیوں کے علاج کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ اب وہ ترجیحی اور زخمیوں کے درمیان تفریق کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔

غزہ میں ہسپتالوں میں ایندھن ختم، وزارت صحت نےخطرے کی گھنٹی بجا دی

فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام منظم جنگ اور بڑی تباہی کا شکار ہے۔ قابض اسرائیلی ریاست کےغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم پر عالمی بے حسی اور خاموشی شہریوں کو یقینی موت سے دوچار کرتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا غزہ کے یورپی ہسپتال کی بحالی کا اعلان

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جنوبی شہرخان یونس کے یورپی ہسپتال کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ہسپتال کو اسرائیلی فوج نےچند ماہ قبل بمباری کرکے تباہ کردیا تھا۔

اسرائیلی جنگ ہسپتالوں اور مریضوں کے خلاف بھی جاری، فیلڈ ہسپتال ناکارہ

غزہ میں عارضی قائم کردہ فیلڈ ہسپتال بھی عملاً بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق غزہ میں کئی فیلڈ ہسپتال اب چالو نہیں رہے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘دوبارہ تباہ کردیا

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں واقع ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘ کو چند ماہ کے بعد دوبارہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ یہ ہسپتال غزہ کے پرانے اور مشہور طبی مراکز میں سے ایک ہے جب قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی جارحیت شروع کی تب بھی اسے بمباری سے نشانہ بنایا تھا لیکن مقامی کوششوں سےاسے بحال کرکے دوبارہ بحال کردیا گیا تھا تاہم قابض افواج نے اسے بحال کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے دوبارہ اس پر حملہ کردیا۔

غزہ: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی ناصر ہسپتال کی ممکنہ بندش پر وارننگ

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے بدھ کے روز طبی سامان اور ایندھن کی شدید قلت کے نتیجے میں جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صحت کی دیکھ بھال کے بند ہونے سے خبردار کیا۔

ایندھن، ادویات ختم، شہدا الاقصیٰ ہسپتال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

غزہ کی پٹی میں شہدا الاقصیٰ ہسپتال کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اگلے چند گھنٹوں میں ہسپتال کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا تو یہ طبی عملے،مریضوں اور زخمیوں کے لیے تباہ کن ہوگا اس کے نتیجے میں ہسپتال میں ایک نیا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

الشفاء ہسپتال کی تباہی پر دل خون کے آنسو روتا ہے:ڈاکٹر ابو سعدہ

غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر مروان ابو سعدہ نے کہا ہے کہ ہسپتال ہمیشہ کے لیے اب بند ہوچکا اور اسے بحال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہسپتال کی تمام عمارتیں گررہی ہیں۔ انہوں نے فوری طورپر ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کا عالمی برادری سے غزہ میں فیلڈ ہسپتال بھیجنے کا مطالبہ

غزہ میں "سرکاری میڈیا" کے دفتر نے عرب اور مسلمان ممالک سے زخمیوں کو بچانے کے لیے فیلڈ ہسپتال غزہ داخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جانوں کو بچایا جا سکے۔

جنگ بندی سے قبل قابض فوج کا انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا

صیہونی قابض فوج نے جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے ہسپتال پر ٹینکوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک زخمی خاتون جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئیں۔