چهارشنبه 04/دسامبر/2024

فلسطینی وزارت صحت کا غزہ کے یورپی ہسپتال کی بحالی کا اعلان

اتوار 25-اگست-2024

غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے جنوبی شہرخان یونس کے یورپی ہسپتال کو بحال کرنے کا اعلانکیا ہے۔ اس ہسپتال کو اسرائیلی فوج نےچند ماہ قبل بمباری کرکے تباہ کردیا تھا۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ صلاحیتوں کی کمی اور آپریشن کیدشواری کے باوجود ہسپتال کو 50 دنوں کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔

 

اسرائیلی قابض کیدھمکیوں اور جبری انخلاء کے احکامات کے بعد 3 جولائی کو غزہ کا یورپی ہسپتال اسوقت بند ہو گیا جب ہسپتال کے عملے کو ہسپتال کے اندر سے طبی آلات اور آلات منتقلکرنے اور زخمیوں اور بیماروں کو وہاں سے نکالنے پر مجبور کیا گیا۔

 

 

وزارت صحت نےوضاحت کی کہ ہسپتال اپنی خدمات اہم خصوصیات میں فراہم کرے گا۔ فی الحال جن میں جراحی،اطفال، اندرونی ادویات، چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروس جیسے شعبے شامل ہیں۔

 

انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرمحمد ذقوت نے کئی عہدیداروں کے ہمراہ یورپیہسپتال کا معائنہ کیا۔

 

 

ڈاکٹر زقوت نے کہا کہ ہسپتال کے ہنگامی انخلاء کے 50دنوں کے بعد وہ آج تمام شعبوں میں کام پر واپس آئے ہیں۔ہماری ٹیمیں پہلے گھنٹوں کےدوران دو سرجیکل آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی