
نکبہ کے آخری گواہ ’انروا‘ پر اسرائیلی پابندی!!
جمعہ-1-نومبر-2024
اس وقت جب لاکھوں فلسطینی نکبہ جیسی دوسری جبری نقل مکانی کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں عذاب اور بے چارگی کی زندگی گزار رہے ہیں، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ایجنسی نے پہلے نکبہ کے دوران بھی فلسطینیوں پر ٹوٹنے والی قیامت صغری کا مشاہدہ کیا تھا۔