پنج شنبه 01/می/2025

گرفتاری کی کاروائیاں

مغربی کنارے میں قابض افواج اور آباد کاروں کی گرفتاریاں اور حملے

بدھ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گرفتاریوں اور مختلف حملوں سے فلسطینیوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ قابض فوج نے تلاشی کی مذمومہم کے دوران طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

نابلس میں سیاسی گرفتاریوں کے خلاف ریلی پر عباس ملیشیا کا تشدد

کل منگل کی شام فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے نابلس میں سیاسی گرفتاریوں کی مذمت کے لیےنکالے گئے جلوس پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے عباس ملیشیا کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رام اللہ میں 11 فلسطینی زخمی، دو گرفتار

پیر کی شام کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت ریما میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 11 نوجوان ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے سابق اسیر باسل البرغوثی اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا.

سال 2022ء میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 7000 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے القدس اور غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں چھاپہ کار کارروائیوں کے دوران گذشتہ برس 7000 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے 2022 میں غزہ سے 107 شہریوں کو گرفتار کیا

صیہونی قابض حکام نے رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی سے 107 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ گزشتہ سال 2021 میں 75 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 4 شہریوں کو گرفتار کر لیا

صہیونی قابض فوج نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار مہم کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 25 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کے رہ نماؤں اور کارکنوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

الخلیل میں دو فلسطینی خواتین گرفتار، القدس میں مکانات مسماری کے نوٹس

بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں واقع عروب مہاجر کیمپ کے داخلی راستے سے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کا کئی شہروں میں کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کو فجر کے وقت مغربی کنارے اور القدس کے شہروں میں کئی الگ الگ علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتاریوں کی ایک مہم کا آغاز کیا، جس میں سابق اسیران سمیت 22 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے سنہ 1967ء کے بعد 50000 فلسطینی بچوں کوگرفتار کیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے سنہ1967ء سے اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔