
اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن ایک روز میں 52 فلسطینی زیرحراست
پیر-10-اکتوبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران قابض فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پچاس سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں شہید مصباح ابو صبیح کی بیٹی اور اس کے والد بھی شامل ہیں۔