جمعه 15/نوامبر/2024

کویت

’سلامتی کونسل میں کویت کی رکنیت قضیہ فلسطین کی فتح ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوٹیلیفون کرکے انہیں ماہ صیام اور کویت کو سلامتی کونسل میں عبوری رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کویت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کو مسئلہ فلسطین کے عالمی فورمز پر پیش رفت کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا۔

’مسئلہ فلسطین عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہوگا‘

کویت کے ایک سینیر سفارت کار نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اردن کے صدر مقام عمان میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین سر فہرست ہوگا۔

غزہ جنگ کے متاثرین کے لیے کویت کی 9 ملین ڈالر کی امداد موصول

فلسطینی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے مجموعی طور پر9 ملین ڈالر کی امدادی رقم وصول ہوچکی ہے۔

کویت کی سعودی عرب اور علی صالح میں مفاہمت کرانے کی ترید

کویت کی حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی تردید کی ہے۔

کویت کی بچوں کی بہبود کے لیے’یونیسیف‘ کو 40 لاکھ ڈالر کی امداد

کویت کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’’یونیسیف‘‘ کو بچوں کی بہبود کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یونیسیف یہ رقم شامی اور فلسطینی پناہ گزین بچوں سمیت جنگوں سے متاثرہ بچوں کی فلاح بہبود اور ان کی تعلیم اورصحت کی اسکیموں پر خرچ کرے گا۔

غزہ میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کویت کی 16 ملین ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے امدادی رقم کی 16 ملین ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ امدادی رقم آئندہ ہفتے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

اسرائیل سے خفیہ انٹیلی جنس تعاون کی افواہیں من گھڑت ہیں: کویت

کویت کی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹیلی جنس تعاون سے متعلق ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہو گا۔

کویت نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی ساختہ بیت المقدس کا نقشہ مسترد کر دیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے فورم پر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ اور صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی مذموم کوشش کی ہے جس پر اسلامی دنیا کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔