کنیسٹ انتخابات قریب آتے ہی ہزاروں یہودیوں کے نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے
پیر-22-مارچ-2021
مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلیوں نے ہفتے کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیام گاہ کے باہر بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نیتن یاہو اپنے منصب کو چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرہ عام انتخابات سے 3 روز قبل کیا گیا۔ دو سال کے دوران میں یہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے لیے ہونے والے چوتھے انتخابات ہیں۔