شمالی کوریا: شادی اور موت سے متعلق تقریبات پر پابندی!
پیر-2-مئی-2016
شمالی کوریا نے ملک میں شادی اور میتوں کی آخری رسومات کی تقاریب پر پابندی عائد کر دی ہے اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے عوام کو اپنی نقل و حرکت کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان اقدامات کے پیچھے صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے حکمراں جماعت کی اعلیٰ کانگریس کے اجلاس کی تیاری جو رواں ہفتے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کم جانگ کی ملک کے غیر متنازع حکمراں کے طور پر تاج پوشی کی جائے گی۔