اسرائیلی فوج کا نہتے مظاہرین پروحشیانہ تشدد، تین فلسطینی بچے زخمی
ہفتہ-15-اپریل-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں پرامن فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی مظاہرے پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ قابض فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔