جمعه 02/می/2025

کریک ڈاون

اسرائیلی فوج کے رات کی تاریکی میں فلسطینی گھروں پردھاوے،لوٹ مار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں رات گئے اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، دھاوے، گرفتاریاں

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےکئی شہروں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔

غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،گرفتاریاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بیت المقدس سے 9 فلسطینی نوجوان گرفتار

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کو علی الصباح بیت المقدس میں سرچ آپریشن کے دوران مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے جبل المکبر سے 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کی گرفتاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز بھی اسرائیلی قابض افواج کا کریک ڈاؤن جاری رہا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن سمیرہ الحلایقہ سمیت 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، دو ارکان اسمبلی سمیت کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کے دو ارکان سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 12 سیاسی کارکن گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنان سمیت 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،حماس رہ نما سمیت 20 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سمیت کم سے کم 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جنوری میں 590 فلسطینی پابند سلاسل

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2017ء کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں میں تلاشی کے دوران 590 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد قید خانوں میں ڈال دیا۔

فلسطینی اتھارٹٰی کا سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سات گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں رام اللہ میں صدر محمود عباس کی ماتحت پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 7 فلسطینی کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔ تمام کارکنان کی گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک کے زیرانتظام امامہ میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس نبیل احمد جودہ نامی سیاسی کارکن کی طلبی کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ اسی علاقے سے گذشتہ منگل کے روز علی الازعر نامی کارکن کو گرفتار کیا گیا تھا۔نابلس میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے جامعہ النجاح کے طالب علم ھمام فتاش کو گذشتہ 40 دنوں سے قید کررکھا ہے۔غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں ایک کارروائی کے دوران سیاسی رہ نما الشیخ نظیر نصار کو حڑاست میں لے لیا۔ الشیخ نصار چند ہی روز قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفینس فورس نے رائد طہ اور ان کے 17 سالہ بیٹے شادی کو حراست میں لے کر جیل میں منتقل کردیا۔عباس ملیشیا نے نضال ابو ملش، ڈاکٹر عل