جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا وبا

فلسطین میں کرونا سے 20 اموات، 5219 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 20 مریض دم توڑ گئے جب کہ 5219 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے12ہزار 264 ٹیسٹ لیے گئےتھے۔

فلسطین میں کرونا سے چھ اموات،5687 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ 5687 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے 905 مریض صحت یاب ہوئے اور چوبیس گھنٹوں کےدوران 7719 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے۔

فرانس میں کرونا کا سونامی ، ایک دن میں پانچ لاکھ مریض

گذشتہ روز فرانس میں محکمہ صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے 500000 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ فرانس میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ریکارڈ کیے جانے والے یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

فلسطین میں کرونا سے 8 اموات،823 نئے کیسز

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 823 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل کرونا کا گڑھ بن گیا، ایک دن میں 32 کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ ایک روز میں وائرس کے متاثرین کی سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

فلسطین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے چھ ہلاکتیں، 291 نئے کیس

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےچھ افراد جاں بحق جبکہ 291 نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔

غرب اردن اور غزہ میں کرونا کے 17 مریض چل بسے

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید سترہ مریض چل بسے جب کہ 963 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 21 مریض دم توڑ گئے

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 21 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1392نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبییس گھںٹوں کے دوران 4350 فلسطینی شہریوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔

فلسطین میں کرونا سے 16 اموات، دو ہزار نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کوجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 16 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1899 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2117 فلسطینی کرونا مریض صحت یاب ہوئے۔

کرونا وبا کی وجہ سے فلسطین میں صحت کی صورت حال’سنگین‘

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی سطح پرکرونا وبا کی وجہ سے صحت کی صورتحال "انتہائی سنگین" ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا وائرس کے پھیلاؤ کی چوتھی لہر "طاقت" سے داخل ہو چکی ہے۔الشخرہ نے جمعرات کو سرکاری "وائس آف فلسطین" ریڈیو کو ایک بیان میں مزید کہا کہ فلسطین میں وبائی امراض کی حالت گذشتہ دور میں زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ فلسطین میں اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا مریضوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 79 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔مغربی کنارے اور القدس میں انفیکشن کی شرح 15.7 فیصد تھی۔ غزہ میں 30 فیصد سامنے آئی ہے جو کہ بہت زیادہ اور خطرناک تناسب ہے۔انہوں نے اس نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم چوتھی لہرمیں مضبوطی سے داخل ہوچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہم ان پر عمل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔