شنبه 18/ژانویه/2025

فلسطین میں کرونا سے 8 اموات،823 نئے کیسز

منگل 18-جنوری-2022

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 823 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔ ان میں سے 3 بیت لحم میں فوت ہوئے۔ الخلیل، طوباس، اور جنین میں ایک ایک فلسطینی کرونا سے دم توڑ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ غرب اردن میں 680 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے جب کہ غزہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 143 بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 58 فلسطینی انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔ غرب اردن کے اسپتالوں میں 94 فلسطینی زیر علاج ہیں۔24 فلسطینی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی