چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

اسرائیل میں کرونا سے 37 اموات، 12 ہزار نئےمریض

بدھ کے روز اسرائیلی محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ اس نے 84233 لیبارٹری نمونوں کی جانچ کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "کرونا" وائرس سے 37 اموات اور 12101 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں۔

کرونا نے اسرائیل میں لاشوں کے انبار لگا دیے، دو ہفتوں میں800 ہلاکتیں

کل اتوار کو اسرائیل کے محکمہ صحت ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا وائرس سے 800 افراد کی موت کا اعلان کیا۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 18 اموات، 3538 نئے کیسز

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 18 مریض چل بسے، جب کہ 3538 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 5162 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 8073 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا میں معمولی کمی، مزید 17 اموات

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 17 شہری وفات پا گئے جب کہ 4040 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس دوران 6934 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسماعیل ھنیہ کی ترک صدر اور خاتون اول کی کرونا کا شکار ہونے پرعیادت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک ٹیلی گرام بھیجا ہے جس میں ان کی اور ان کی اہلیہ کی کرونا سے صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کی لہر میں ایک بار پھرتیزی،7750 نئےکیسز

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا وبا میں تیزی دیکھی گئی۔

اسرائیلی جیل میں 25 فلسطینی قیدی کرونا وائرس کا شکار

اسرائیل کی بدنام زمانہ’جزیرہ نما النقب‘ جیل میں 25 فلسطینی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

حماس کے سرکردہ رہ نما خالد مشعل کرونا وائرس کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس۔ کے بیرون ملک مقیم سربراہ خالد مشعل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسرائیل میں کرونا کے 4 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

قابض اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں تقریباً چار ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس سے 8 اموات،300 نئے کیسز

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے 8 مریض چل بسےجبکہ 300 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 300مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔