جمعه 15/نوامبر/2024

کرم ابو سالم کراسنگ

اسرائیل نے غزہ سے سامان کی برآمد پر عاید پابندی ہٹا دی

جمعہ کے روز صہیونی قابض حکام نے غزہ کی پٹی سے برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ چند روز قبل اسرائیلی حکام نے غزہ کی واحد تجارتی گذرگاہ کارم ابو سالم کوغزہ سے سامان کی برآمد پر پابندی عاید کردی تھی۔

قطر کا غزہ کو ایندھن کا عطیہ، فلسطینی اتھارٹی چراغ پا

قطر کی جانب سے اقوام متحدہ کی معاونت سے غزہ کی پٹی میں پاور جنریشن کے لیے ایندھن کا عطیہ کیا ہے جس پر فلسطینی اتھارٹی کی قطر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ‌غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینا جرم اور سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔

غزہ ۔ غرب اردن کے درمیان تجارتی راہ داری ایک ماہ بعد کھول دی گئی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی کراسنگ پوائنٹ ’کرم ابو سالم‘ کو دوطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش، غزہ حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل

فلسطین کی تاجر ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی پابندیاں، غزہ کی صنعت تباہی کے دھانے پر!

دو ہفتے قبل اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اورمقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’کرم ابو سالم‘ گزرگاہ مکمل طور پر بند کردی تھی۔

اسرائیل نے غزہ کی سرحدی گذرگاہ جزوی طور پر کھول دی

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے منگل کے روز فلسطین کے علاقے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی زمینی گذرگاہ ’کرم ابوسالم‘ جزوی طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں گیس کا شدید بحران

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بند کیے جانے کے نتیجے میں غزہ میں گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

فلسطینی وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمدات بند کردیں

اسرائیل کی طرف سے غزہ کی تجارتی راہ داری کرم ابو سالم کے بند کیے جانے کے رد عمل میں غزہ میں وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمدات پر پابندی عاید کر دی ہے۔

غزہ کی تجارتی گذرگاہ بند کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: یواین

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی غرب اردن سے متصل ’کرم ابو سالم‘ تجارتی راہ داری بند کرنے پراسرائیل کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ گذرگاہ کی بندش سے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران مزید گھمبیر شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کو بھیجا گیا تجارتی سامان لوٹ لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے سے غزہ کی پٹی کو بھیجا گیا درجنوں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی سامان میں ایسی اشیاء بھی شامل تھیں جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔