جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار

القدس محکمہ اوقاف کی استقبال رمضان کے انتظامات مکمل

مسجد اقصیٰ کی انتظامی امورکے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے محکمہ اوقاف نے ماہ صیام کےدوران قبلہ اول میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کو ہرممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اسرائیلی اسپتالوں میں بھوک ہڑتالی اسیران سےغیرانسانی سلوک

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران جیلوں سے اسپتالوں میں علاج کے بہانے منتقل کیے گئے فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی طبی عملہ غیر انسانی سلوک روا رکھتا تھا۔

غزہ میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں علاقے میں صحت عامہ کا شعبہ بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر عاید پابندیوں میں نرمی نہیں کی جاتی تو اس کے نتیجے میں غزہ میں صحت کے شعبے میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہوسکتا ہے۔

اسرائیل کو’یہودی ریاست‘ قرار دینے کے متنازع قانون پر رائے شماری

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے کل بدھ کے روز ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل کو ’یہودی ریاست‘ قرار دیا گیا ہے۔

مساجد میں اذانیں، تکبیرات، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں

اسرائیلی زندانوں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی فلسطین بھر میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز فلسطین کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں اسیران سے یکجہتی کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جب کہ مساجد میں اذانوں اور تکبیرات کا اہتمام کیا گیا۔

اسرائیل کا جنین سے فلسطینی مزاحمتی سیل پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے گذشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے ایک فلسطینی مزاحمتی ’سیل‘ کو حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی فوج پر متعدد حملوں میں ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے مزاحمتی گروپ سے وابستہ کئی فلسطینی جنین کے علاوہ نابلس اور طولکرم میں بھی سرگرم ہیں۔

نوجوان فلسطینی رہ نما اور سابق اسیر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر رہ نما ثائر حلالہ کو الخضر قصبے سے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

سنہ 1860ء کے بعد 23544 صہیونی جنگوں میں ہلاک ہوئے

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1860ء کے بعد اب تک عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف مختلف لڑائیوں میں 23 ہزار 544 صہیونی جنگجو اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نےپیٹریاٹ میزائل سے وادی گولان میں ڈرون مار گرایا

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام سے چھینے گئے وادی گولان میں ایک مبینہ جاسوس طیارے کومار گرایا ہے۔یہ واقعہ شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔

اسرائیل کا چین سے 20 ہزار لیبر لانے کا اعلان

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لیے غزہ کے 20 ہزار افراد یبر کے طور پر کو لانے کا اعلان کیا ہے۔