جمعه 15/نوامبر/2024

چھاپہ مار کارروائی

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں سرچ آپریشن

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرانہیں ہراساں کیا۔ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

تحریک آزادی کے ترانے گانے پر اسرائیلی فوج کا شادی کی تقریب پر چھاپہ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر الثوری کالونی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مارا اور شادی کے موقعے پر فلسطینی مزاحمت اور آزادی کے حق میں ترانے گانے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی سماجی کارکن گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سرکردہ سماجی کارکن خدیجہ خویص کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

حماس کو سہولت کاری کے الزام میں پانچ فلسطینی طلبا دھر لیے گئے

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم جامعہ بیرزیت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 طلبا کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان طلبا پر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کو رقوم کی فراہمی کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، تحریک فتح کا سیکرٹر جنرل گرفتار

جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطورکو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپہ مار کارروائی میں 7 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن: اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی میں تین فلسطینی گرفتار، چھ زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں جمعہ کی علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا جبکہ کارروائی کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین تصادم میں چھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی شہر اسرائیلی فوج کی چھاؤنیوں میں تبدیل

فلسطین میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے نام نہاد امن وامان کی آڑ میں فلسطینی شہروں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا۔ صہیونی فوج نے عید کے روز فلسطینی شہریوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں مسجد اقصیٰ کے دو نمازی گرفتار

اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے دو نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ نمازیوں کی گرفتاری کے دوران یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری تھا۔