جمعه 15/نوامبر/2024

پی ایل او

’پی ایل او‘ کا اتھارٹی سے الحاق کا محمود عباس کا فیصلہ خطرناک ہے‘

ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے PLO اور اس کے اداروں کو "رام اللہ اتھارٹی" کے ساتھ الحاق کرنے کے فیصلے کو "خطرناک حد سے تجاوز اور قانون ساز اتھارٹی پر حملہ" قرار دیا۔

پی ایل او کی اسرائیلیوں کو رام اللہ میں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

تنظیم آزادی فلسطین ’پی ایل او‘ میں اسرائیل کے لیے رابطے کی کمیٹی نے پیر کی شام وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک امن کانفرنس میں اسرائیلیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

ممتاز فلسطینی سیاسی رہ نما عبدالرحیم ملوح انتقال کرگئے

فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جماعت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن برائے تنظیم آزادی فلسطین عبدالرحیم ملوح طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔

‘پی ایل او’ کے امریکا میں دفاتر کھولیں گے: کملا ہریس

امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب ڈیموکریٹک جو بائیڈن کملا ہیرس نے کہا کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔

عرب ممالک بحرین کی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں: پی ایل او

تنظیم آزادی فلسطین 'پی ایل او' نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی دعوت پر بحرین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ عرب ممالک کا اس کانفرنس میں شرکت کرنا قضیہ فلسطین لیے انتہائی خطرناک ہوگا۔

امریکا میں ’پی ایل او‘ کے بنک کھاتے منجمند، عملے کے ویزے منسوخ

امریکا نے تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے تمام بنک کھاتے منجمد کردیے ہیں اور فلسطینی سفارتی عملے کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عالمی عدالتوں میں اسرائیل کا تعاقب جاری رکھیں گے: پی ایل او

تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی انتقامی سیاست کے باوجود عالمی عدالتوں میں صہیونی ریاست کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

ٹرمپ کا ایک اور انتقامی ’وار ‘پی ایل او‘ کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دفتر سے متعلق ایک محتاط جائزے کے بعد، انتظامیہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسے بند کر دینا چاہیے۔

واشنگٹن میں ’پی ایل او‘ کے مشن کے لیے امریکا کی نئی شرط!

امریکی انتظامیہ نے اپنے ہاں تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے دفاتر کو کھلا رکھنے کے لیے یہ شرط عاید کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کرے گی۔

’پی ایل او‘ اسرائیل سے مذاکرات شروع کرے ورنہ امریکا میں دفاتر بند

امریکی حکومت نے تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کےساتھ مذاکرات پر فوری طورپر آمادہ اور تیار ہوجائے ورنہ امریکا میں اس کے دفاترسیل کردیئے جائیں گے۔