جمعه 15/نوامبر/2024

پانی

شدید سردی کے باعث فلسطینی قیدیوں کی حالت غیر ہو چکی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی جیل 'عتصیون' میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ شدید سردی کے باعث قیدیوں کی حالت غیر ہوچکی ہے۔ سردی میں قیدیوں کو پانی اور ٹوائلٹ بھی میسر نہیں ہیں اور وہ گتے کے خالی پیکٹوں میں قضائے حاجت کرنے پرمجبور ہیں۔

جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامتیں

جرمنی کے ماہرین خورانک نے جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامات کے بارے میں بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی نو علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔

پانی میں شامل ہونے والےپلاسٹک کے اجزاء صحت کے لیے تباہ کن!

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے اجزاء پانی میں شامل ہوکر انسانی صحت کے لیے محدود خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔

جوس پانی سےزیادہ صحت کے لیے مفید ہیں!

پانی انسانی زندگی کااہم جزو ہے اور اس کی انسانی صحت اور جسمانی نشونما میں اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم بعض پھلوں کے مشروبات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو بعض اوقات انسانی صحت کے لیے پانی سے بھی زیادہ اہم ہوتےہیں۔

نباتات پانی کی آواز سن سکتی ہیں!

ایک نئے سائنسی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ پانی کی ضرورت مند [پیاسی] نباتات مٹی کےاندر سے ابلنے والے پانی کی آواز سننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح حشرات الارض کا احساس اور ہوا کی لرزش کو بھی سنتی ہے۔

جاندار جو خوراک اور پانی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں!

بنی نوع انسان میں ایسا کوئی شخص نہیں جو خوراک اور پانی کے بغیر کچھ ہی عرصہ کے لیے زندہ رہ سکے مگر کائنات میں قدرت کے اپنے کرشمے ہیں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے ایسے جانور بھی تخلیق کر رکھے ہیں جو کئی مہیںے ہی نہیں بلکہ کئی برسوں تک پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔ ایسے کون کون سے جاندار ہیں جو بھوکے پیاسے بھی برسوں زندہ رہ سکتے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے ایسے ہی گیارہ جانداروں پر روشنی ڈالی ہے۔

یہودی پیشواؤں نے فلسطینی پانی کے ذخائر میں زہر ملانے کی اجازت دے دی

فلسطین میں جہاں اسرائیلی ریاست کی جانب سے منظم پالیسی کے تحت فلسطینی شہریوں کو موسم گرما اورماہ صیام کے دوران پانی کے بحران سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے وہیں اس سے بھی زیادہ خطرناک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انسانیت دشمن یہودی مذہبی پیشواؤں نے فلسطینیوں کے زیراستعمال پانی میں زہرملانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیل نے پانی بند کردیا، فلسطینی روزہ دار بوند بوند کو ترسنے لگے

فلسطینی علاقوں کو پانی کی فراہمی کی ذمہ دار اسرائیلی کمپنی ’’میکروٹ‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں بالخصوص سلفیت اور اس کے مضافات کو پانی کی سپلائی اچانک بند کردی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی اور روزہ داروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر پانی کی پابندی کا انکشاف

اسرائیل کےعبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حراستی مراکز ڈالے گئے فلسطینیوں پر تشدد کا ایک نیا حربہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں قیدیوں کو قضائے حاجت اور پانی پینے سے منع کیا جاتا رہا ہے۔