
پائلٹ کی پرواز کے دوران مسافروں سے اہالیان غزہ کے لیے دعا کی درخواست
پیر-14-اکتوبر-2024
لیبیا کے ایک پائلٹ کی جانب سے پرواز کے دوران غزہ کے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی خاطر مدد اور نصرت کی دعاؤں کی درخواست پر بعض مسافروں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ کپتان کی طیارے میں فلسطینیوں کے لیے رقت آمیز دعا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے وسیع پیمانے پر پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔