سه شنبه 03/دسامبر/2024

پائلٹ کی پرواز کے دوران مسافروں سے اہالیان غزہ کے لیے دعا کی درخواست

پیر 14-اکتوبر-2024

لیبیا کے ایک پائلٹکی جانب سے پرواز کے دوران غزہ کے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی خاطر مدد اورنصرت کی دعاؤں کی درخواست پر بعض مسافروں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔کپتان کی طیارے میں فلسطینیوں کے لیے رقت آمیز دعا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسےوسیع پیمانے پر پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔

 

لیبیا سے تعلقرکھنے والے پائلٹ کیپٹن عبداللطیف کبلان نے اپنے ساتھ سفر کنے والے مسافروں کو جوترکیہ کے شہر استنبول سے لیبیا کے شہر مصراتہ جانے والی پرواز میں سوار تھے س کہاکہ  وہ غزہ کے لوگوں کے لیے دعا کرنا نہبھولیں جو صہیونی فوج کے ظلم کا شکار ہیں۔

 

کیپٹن کبلان افریقیہایئرلائنز کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک مسافر نے استنبول سے مصراتہ کے لیے پرواز کی روانگی سے قبل کیپٹن کی دکھ اور غم کےلہجے میں سفر کی دعا کے بعد غزہ کے لوگوں کے لیے دعا کی ویڈیو پوسٹ کی۔

 

کیپٹن کبلان نےاپنی دعا کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ”ہم خدا سے ان کی پریشانی دور کرنے، انکی ثابت قدمی ، ان کی لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ انہیں اپنےدشمن پر فتح عطا کرے اوران کے شہداء کو جنت نصیب کرے‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "اے خدا ان لوگوں کو فتح عطا فرما جنہوں نے ان کی مدد کی۔اے خدا، انہیںآسمان سے ایک لشکر مہیا کر اورا ن کی مدد کے لیے فرشتے بھیج جو ان کے ساتھ عظیمفتح تک لڑیں گے۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے رحم کرنے والےرب تو غزہ کے لوگوں کےحال پر رحم فرما”۔

 

جب مسافر نے اسکلپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا تو ٹوئٹرصارفین اسے بڑے پیمانے پرشیئرکیا اور کپتان کی تعریف کی۔

 

ایکس صارفین نےاس کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان غزہ میں اپنے بھائیوں کو نہیں بھولے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کبلان عرب اور اسلامی دنیا کے بہت سے شہریوں کی طرح ایک شہری ہیںجو جنگ میں غزہ کے لوگوں کے ساتھ ہونے والےظالم پر رنجیدہ ہیں۔انہیں اسرائیلی فوجکے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہراصدمہ ہے‘۔

 

ایک صارف نے کہاکہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کی دعائیں قبول فرمائے۔

 

کیپٹن عبداللطیفکا غزہ کےعوام کے لیے دعا کا ایک ویڈیو کلپ گذشتہ اپریل میں بھی وائرل ہوا تھا جسمیں انہیں فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کے لیے دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی