جمعه 15/نوامبر/2024

وحشیانہ کارروائی

اسرائیلی جارحیت، غزہ کے تمام علاقوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بند

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور موبائل ٹیلی کام فرم ’جوال‘ نے اعلان کیا کہ کل شام غزہ کی پٹی میں مواصلاتی خدمات (مقررہ، موبائل، اور انٹرنیٹ) سروسز اسرائیلی بمباری کی وجہ سے معطل ہوگئے ہیں۔

غزہ کے انڈونیشی ہسپتال پرقیامت ڈھا دی گئی،بمباری درجنوں شہید

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری ہے۔ ہسپتالوں کے خلاف تازہ جارحیت کے نتیجے انڈونیشی ہسپتال میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں زخمی، مریض اور دوسرے شہری شامل ہیں۔

یورو میڈ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی تاریخ سب سے بڑا قتل عام کیا

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا قتل عام غزہ کی پٹی پر گذشتہ رات تاریکی کی آڑ میں اور مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کرنے کے بعد کیا۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائی میں گرفتار فلسطینیوں کی مشروط رہائی

رمضان المبارک کےآخری ایام میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے کچھ فلسطینیوں کی مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کارروائی سے 13 فلسطینی بے گھر

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے دو مکان مسمار کردیے جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئےہیں۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، قبلہ اول کا محافظ گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے شاہ فیصل دروازے کے سامنے سے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ حراست میں لیے گئے محافظ کو ’’القشلہ‘‘ پولیس سینٹر لے جایا گیا ہے۔