جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن

وادی اردن میں اجلاس، نئی یہودی کالونی کے قیام پرغور

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کی کابینہ کا آج اتوار کے روز وادی اردن میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں مقبوضہ وادی اردن میں ایک نئی یہودی کالونی کےقیام پر غور کیا جائےگا۔

اسرائیل وادی اردن کے لیے کیوں ہلکان ہو رہا ہے؟

عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور امریکا کی واضح ملی بھگت کے ہوتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کوئی حیرت کی بات نہیں۔ عالمی خاموشی اور امریکا کی صہیونی ریاست کی بے لاگ حمایت فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی اشتہا میں اضافے کے دو بنیادی اسباب ہیں اور انہی کی بناء پر صہیونی ریاست دریائے اردن سے بحر مردار تک کے علاقے کو اپنی نام نہاد ریاست میں شامل کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی فوج کی وادی اردن میں تلاشی کی کاروائیاں

قابض اسرائیلی فوجیوں نے شمالی وادی اردن میں خربہ الحدیدہ پر ہلہ بولا اور فلسطینیوں کے خیموں کی تلاشی لی۔

اسرائیلی آبادکاروں کی وادی اردن کے قریب نئی چوکی کی تعمیر

اسرائیلی آبادکاروں نے شمالی وادی ردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

اسرائیلی آبادکاروں نے وادی اردن میں فلسطینی زمینوں کو ضبط کر لیا

اسرائیلی آبادکاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمینوں پر کئی عارضی گھر قائم کر دئیے ہیں۔

سنہ 1967ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کو خالی نہیں کریں‌گے

اسرائیل کی حزب اختلاف کی جماعت 'بلیو وائیٹ' کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز بھی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی بولی بولنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ وہ سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کےدوران قبضے میں لیے گئے عرب علاقوں کو خالی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے سنہ 1967ء کے عرب علاقوں کوخالی کرنا ضروری نہیں۔

اسرائیل کی وادی اردن میں صرف آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز وادی اردن کے شمال میں آبادکاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔

کسی بھی امن معاہدے کے تحت وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑیں‌گے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلسطینیوں کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی صورت میں اسرائیل وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم ہم اس منصوبے کی ایسی کوئی تجویزقبول نہیں کریں گے جس میں وادی اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جائے۔

وادی اردن کے چیک پوائنٹ سے دو فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے ایک ناکے سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے وادی اردن سے صحافیوں اور کارکن کو گرفتار کر لیا

قابض صہیونی فوجیوں نے وادی اردن کے شمال میں اتوار کے روز سات فلسطینی صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکن کو گرفتار کر لیا۔