جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن

اسرائیل کی شمالی وادی اردن سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی

مقامی ذرائع کے مطابق وسطی وادی اردن میں واقع وادی الاحمر میں درجنوں فلسطنیوں کو بے گھرکرنا شروع کیا ہے۔

یہودی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قریوط کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں وسیع زرعی اراضی برباد کر دی

قابض اسرائیلی فوج کی فوجی گاڑیوں نے شمالی وادی اردن میں زراعت اور مویشیوں کو چرانے کے لئے استعمال ہونے والی سینکڑوں دونم فلسطینی زمین کو تباہ کر دیا۔

وادی اردن میں آباد کاری کے غیر مسبوق منصوبے کی منظوری

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت اگلے اتوار کو اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کو دوگنا کرنے اور اسرائیلیوں کو ان علاقوں میں رہنے کی طرف راغب کرنے کے ایک غیر مسبوق منصوبے کی منظوری دے گی۔

وادی اردن کے چوراہوں پر یہودیوں کے شمع دان نصب

غاصب یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن کے چوراہوں پر رات کے اوقات سے یہودیوں کی مذہبی علامت شمع دان نصب کیے۔

اسرائیلی لیبرپارٹی نے وادی اردن میں نئی یہودی کالونی کی مخالفت کر دی

اسرائیل کی لیبر پارٹی کی چیئر پرسن اور ٹرانسپورٹیشن منسٹر میرو مائیکلی نے ہاؤسنگ منسٹر زیف ایلکن کی جانب سے وادی اردن میں نئی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی میرٹز پارٹی کے ارکان کنیسٹ نے بھی وادی اردن میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کی ہے۔

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کی تعداد دوگنا کرنے کا صہیونی منصوبہ

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے بدھ کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت تعمیرات اور ہاؤسنگ جلد ہی مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں وادی اردن کے ساتھ صیہونی آباد کاروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردے گی۔

وادی اردن میں چاقوحملے میں اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار زخمی

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی اردن میں ایک فلسطینی شہری نے خاتون فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینی مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے 1000 درخت کاٹ ڈالے، شہری کی گاڑی چھین لی

یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملوں کے دوران ایک ہزار کے قریب قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے اس کی گاڑی چھین لی۔