چهارشنبه 30/آوریل/2025

نماز جنازہ

حزب اللہ نے نصراللہ شہید کی تدفین کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو قابض فوج کے فضائی حملے میں شہید ہونے کے تقریباً پانچ ماہ بعد 23 فروری کو جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نعیم قاسم نے مزید […]

قطر کے لوسیل ٹاورز فلسطینی پرچم، اسماعیل ہنیہ کی تصویروں سے جگمگا اٹھے

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل ٹاورز کو فلسطینی پرچم اور سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ شہید کی تصاویر سے جگمگا اٹھے۔ اس منظر کو شہید رہنما کی آزادی فلسطین کی جدوجہد کے ضمن میں ان کی خدمات کا دوحہ کی جانب سے علامتی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

حماس کی اپیل پراسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاریاں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کل جمعہ کو پورے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ دو اگست بروز جمعہ نماز کے بعد تمام مساجد میں شہید رہ نما اسماعیل ھنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کریں۔ شہید کی وفاداری، پیغام، مشن اور خون کا نذرانہ پیش کرنے جیسے دلیرانہ اقدام کو خراج عقیدت پیش کریں۔ مجرم اسرائیلی دشمن کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی قتل وغارت گری کی مذمت کی جائے۔

العاروری بیروت میں سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیرامڈ آیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی بیروت میں نمازہ جنازہ کے موقع پر ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

شہید فلسطینی نوجوان علاء الزغل سپرد خاک، جنازہ میں کثیر تعداد شریک

گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عسکرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 21 سالہ نوجوان علاء الزغل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید فلسطینی بچہ سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 سالہ فلسیطنی بچے محمد صلاح کو کل بدھ کو اس کےآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید فلسطینی بچےکا جسد خاکی تین ماہ بعد اس کے خاندان کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شہید کیے گئے ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کا جسد خاکی تین ماہ تک تحویل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالےکیا۔شہید کو اس کے آبائی علاقےرفح میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں کی فلسطین میں غائبانہ نمازجنازہ

نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد پورے عالم اسلام میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ فلسطین سمیت دنیا بھر مسلمانوں نے نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی نماز جنازہ ادا کی۔

شہید کی نماز جنازہ میں تصادم،چار صہیونی فوجی اور 34 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک شہید فلسطینی شہری کی نماز جنازہ کے موقع پر فلسطینی شہریوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 34 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے، تصادم میں چار اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اردن: خالد مشعل والدہ کے جنازے میں شریک

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اپنی والدہ کی وفات کے بعد ان کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے جہاں انہوں نے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ خالد مشعل کی والدہ ہفتے کی شام عمان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔