جمعه 15/نوامبر/2024

نماز جمعہ

فلسطینی قیدیوں کا جمعہ کی نماز سے قبل تلاشی دینے سے انکار

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’نفحہ جیل‘ میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں نے قابض جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا کہ جب وہ الفورا اسکوائر میں نماز جمعہ کے لیے نکلیں گے تو ان کی تلاشی لی جائے گی۔

پچاس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کی سلوان میں نماز جمعہ

فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پربطن الھویٰ کالونی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

غزہ میں شہریوں کو جمعہ کے بجائے گھروں میں ظہر ادا کرنے کی ہدایت

فلسطینی وزارت مذہبی امور اوراوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کے موقعے پر بیمار، عمر رسیدہ، بچے اور معذور افراد مساجد میں آنے کےبجائے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔

قبلہ اول میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی جگہ جگہ روک کر نہ صرف شناخت پریڈ کی بلکہ ان کے شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیے۔

50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طر ف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مسماری کی دھمکی کا سامنا کرنے والے مکانات پر فلسطینیوں کی نماز جمعہ

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے انہیں شہر سے نکالنے کے ظالمانہ منصوبے کے تحت 21 دنوں کے اندر اندر 100 فلسطینیوں کو اپنے مکانات خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں‌ نے مکانات مسماری کےخلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ گھروں‌ کی مسماری کے خلاف گذشتہ روز القدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں‌ نے نماز جمعہ ادا کی۔

۲۸۰۰۰۰ فرزندان توحید نے نماز جمعہ مسجد اقصی میں ادا کی

مسجد اقصی کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی قائم کی گئی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جعمہ مسجد اقصی میں ادا کی۔ تفصیلات کےمطابق ماہ مقدس رمضان المبارک کے چوتھے جمعہ کی نماز میں ۲۸۰۰۰۰ مسلمانوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عاید

قابض اسرائیلی فوج نے آج جمعہ کو فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے نماز سے قبل 50 سال سے کم عمر افراد کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد آج قبہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

فدائی حملے کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی عاید

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی پر پابندی عاید کر دی ہے۔