جمعه 15/نوامبر/2024

نسل کشی

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم سے باز نہیں آ رہا: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں منظم نسل کشی ہے:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ ایک طاقت ور اور جدید اسلحے سےلیس فوج کے ہاتھوں نہتے اور معصوم لوگوں، خواتین اور بچوں کی نسل کشی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے 136 دن مکمل، جارحیت میں تیزی

قابض صیہونی افواج نے مسلسل 136 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ کے درجنوں واقعات میں شہریوں کا خونی قتل عام کیا۔

عالمی عدالت کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا حکم

پاکستان نے جمعے کوعالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے عبوری اقدامات پر مبنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے تحت عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ بادی النظر میں اسے اسرائیل کے خلاف کیس کی سماعت کا اختیار حاصل ہے اور جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے دعوے 'قابل قبول' ہیں۔

اسرائیل لوگوں کوبےگھر کرکےانہیں نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی میں ہزاروں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، جہاں اس نے پہلے لوگوں سے محفوظ علاقے کے طور پر جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جاری جرم کا تسلسل ہے۔

عالمی عدالت غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت بند کرائے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ہیگ کی عالمی عدالت میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی قانونی ٹیم کی طرف سے کی گئی درخواست کو سراہا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 93 واں روز، نسل کشی جاری

آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 93 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔​

سکاٹش وزیراعظم: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنا نسل کشی ہے

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں سینیر وزراء کے بیانات غزہ کے باشندوں کی دوسرے ممالک میں نقل مکانی اور پٹی پر دوبارہ قبضے کے بارے میں بیانات نسلی تطہیر کی روایتی تعریف میں آتے ہیں۔

غزہ میں نسل کشی اسرائیلی لیڈروں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی

اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل کے دفتر نےاس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرسکتی ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 48 واں دن، نسل کشی اور اجتماعی قتل وغارت گری جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 48ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنا خونی ہولوکاسٹ جاری رکھا ہوا ہے جس میں مزید بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔