
شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی دوبارہ منظم نسل کشی کی جا رہی ہے:یورو میڈ
اتوار-6-اکتوبر-2024
انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کے شمالی علاقوں میں نسل کشی کے ان مراحل کو دہرا رہی ہے جو اس نے ایک سال قبل غزہ کی پٹی میں نافذ کرنا شروع کیے تھے۔ اس نے غزہ شہر اور شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اپنی پرتشدد بمباری تیز کر دی ہے اور زمینی حملے کے آغاز اور شمالی غزہ کی پٹی کے بقیہ رہائشیوں کے لیے جبری انخلاء کا نیا نقشہ جاری کرکے نئے قتل عام کا آغاز کیا گیا ہے۔