شنبه 16/نوامبر/2024

نزار بنات

رام اللہ فوجی عدالت نے نزار بنات کے قتل کیس کی سماعت ملتوی کردی

بُدھ کو رام اللہ (وسطی مقبوضہ مغربی کنارے) میں فوجی عدالت نے سیاسی مخالف نزار بنات کے قاتلوں کے مقدمے کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں شہید نزاربنات کا قرینی عزیز گرفتار

جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں شہید نزاربنات کے اہل خانہ نے سیکیورٹی فورسز پر الزام لگایا کہ ان کے ایک بیٹے (عمار مجدی بنات) کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری عباس ملیشیا کی جانب سےعمل میں لائی گئی۔

نزار بنات کے قاتلوں کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: اہل خانہ

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے والے فلسطینی رہ نما نزاربنات کے اہل خانہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ شہید بنات کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے۔

بنات خاندان کی اسمبلی اسکوائر میں تعزیتی کیمپ کی اجازت کی درخواست

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اپوزیشن رہ نما نزار بنات کے لواحقین نے حکومت کو درخواست دی ہے کہ وہ مرحوم کی تعزیت کے لیے رام اللہ میں قائم فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسکوائر میں تعزیتی کیمپ لگانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

عباس ملیشیا نے شہید نزار بنات کا قریبی عزیز اغوا کر لیا

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سماجی کارکنوں اور سیاسی رہ نماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے چند ماہ قبل بے دردی سے شہید کیے گئے فلسطینی رہ نما نزار بنات کے ایک قریبی عزیز کو اغواکرلیا ہے۔

نزار بنات کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فلسطین میں مظاہرے

فلسطین کی مختلف تحریکوں ، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا جس میں اپوزیشن رہ نما نزار بنات کے قتل کی مذمت اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

نزاربنات کے قتل کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی ہے: جبریل الرجوب

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اورسینیرسیاست دان جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عاید کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتول نزار بنات کے خاندان کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

امریکا کی فلسطینی اتھارٹی پر تنقید، نزار بنات قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن نے فلسطینی اتھارٹی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی اور کارکنوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کو ہراساں کرنے کے بارے میں "تشویش" کا اظہار کیا ہے۔

نزار بنات کے قتل کی مذمت کرنے والی خاتون ملازم برطرف کر دی گئی

فلسطینی اتھارٹی نے پرتگال کے دارالحکومت لشبونہ میں قائم فلسطینی سفارت خانے کی ایک خاتون عہدیدار کو اس لیے ملازمت سے فارغ کردیا ہے کیونکہ اس نے حکومت مخالف رہ نما نزار بنات کے قتل کی مذمت کی تھی۔

خاندان نے شہید نزار بنات کے قاتلوں کے نام ظاہر کر دیے

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی حراست میں تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے دانشور نزار بنات کے لواحقین نے قاتلوں کے نام ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔