جمعه 15/نوامبر/2024

ناروے

یورپی یونین کی ناروے کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ مندوب جوزپ بوریل نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے ناروے کے سفارت خانے میں سفارت کاروں کو فلسطینی ریاست میں ناروے کی نمائندگی کی اجازت ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ہماری سفارتی نمائندگی کی منسوخی اسرائیل کی انتہا پسندی ہے:ناروے

ناروے کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی میں اوسلو کی سفارتی نمائندگی کی منسوخی پر صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین تسلیم پر غرب اردن میں ناروے کی سفارتی نمائندگی منسوخ

ناروے کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے نوٹس دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ناروے کے سفارت کاروں کو مزید تسلیم نہیں کرے گا۔ وزارتِ خارجہ نے اسے اسرائیلی حکومت کی طرف سے "انتہائی اقدام" قرار دیا۔

فلسطینی اتھارٹی تیزی کے ساتھ خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے: ناروے کا انتباہ

ناروے نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فلسطینی اتھارٹی اپنے خاتمے کے قریب یو گی۔ یہ انتباہ یورپی ملک کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے پیر کے روز کیا ہے۔

ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

ناروے اور اسپین نے آج منگل کی صبح اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں اور آئرلینڈ بھی جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے۔

ناروےکےپنشن فنڈنےاسرائیل کی16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا

ناروے کے سب سے بڑے پنشن فنڈ 'کے ایل پی' نے غرب اردن میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیوں سے وابستہ سولہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ان کمپنیوں میں آلسٹوم اور موٹرولا بھی شامل ہیں۔

الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی کا اسرائیلی فیصلہ قبول نہیں : ناروے

ناروے نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں امن فوج کے دستے اور مبصرین کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ الخلیل سے عالمی دستے کو بے دخل کرنا 'اوسلو' معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

امدادی کارکنوں کی گرفتاری پر ناروے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آنے والے بین الاقوامی امدادی قافلے کی لوٹ مار اور امدادی رضاکاروں کی گرفتاری پر ناروے میں اسرائیل کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا گیا۔

جاپان اور ناروے کے سفیروں کی ایک روزہ دورے پر غزہ آمد

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام UNDP کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے جاپان اور ناروے کے سفیر گذشتہ روز غزہ پہنچے جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ناروے کے سفیر نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے نارویجن سفیر سے اپیل کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنے ملک کی مبصر ٹیمیں فلسطین بھیجیں جو انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں معاونت کریں۔