چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس واقعات

یہودی آبادکاروں نے نابلس اور قلقلیۃ میں درجنوں فلسطینی زخمی کر دیے

قابض اسرائیلی فورسز نے ’’قلقلیۃ‘‘ اور ’’نابلس‘‘ میں آبادکاری مخالف پرامن مارچ کو منتشر کرنے کی غرض سے نہتے فلسطینی شہریوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جن سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے حوارہ کا محاصرہ مزید سخت کردیا، رمضان سرگرمیاں محدود

قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے علاقے حوارہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی مسلمانوں کو اپنی رمضان کی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ملائیشیا کی نابلس پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت

ملائیشیا نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے پوری قوم اور مسلم امہ کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی فلسطینی دم توڑ گیا

آٹھ فروری کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان کل سوموار کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

یہودی آبادکاروں کے حملہ میں فلسطینی نوجوان زخمی

نابلس کے جنوبی قصبہ بورین میں یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے نہتے فلسطینی نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران 18 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کی 7، دھماکہ خیز ڈیوائس اور 9 پوائنٹس میں تصادم شامل ہے۔​

غرب اردن:اسرائیلی فوجی چوکی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ

کل پیر کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں اسرائیلی قابض فوج کی چوکی پر فائرنگ کی۔

مزاحمت کاروں کی نابلس اور جنین میں قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپیں

منگل کی رات فلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس میں اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنایا اور شمالی مغربی کنارے کے جنین میں مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔

رام اللہ میں یہودی آباد کار زخمی، نابلس اور قلقیلیہ میں جھڑپیں

جمعہ کی سہ پہر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں کے متعدد علاقوں میں قابض فوج اور مزاحمتی نوجوانوں کے درمیان آبادکاری مخالف مارچ کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔