شنبه 18/ژانویه/2025

مزاحمت کاروں کی نابلس اور جنین میں قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپیں

بدھ 28-دسمبر-2022

منگل کی راتفلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس میں اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنایا اور شمالیمغربی کنارے کے جنین میں مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔

مزاحمت کاروں نےنابلس میں حوارہ فوجی کیمپ اور چوکی پر قابض فوج پر فائرنگ کی۔

"عرین الاسود” گروپوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے حوارہفوجی کیمپ اور حوارہ چوکی کو بھاری گولیوں سے نشانہ بنایا اور ان کے مزاحمت  کار بہ حفاظت واپس چلے گئے۔

مزاحمت کاروں آج صبح سویرے جنین کے قصبے جبعہ پر دھاوا بولنےکے دوران قابض فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے جنین کے قصبے فحمہ میں فائرنگ کی۔

مغربی کنارے میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں کی 20 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں 11فائرنگ آپریشنز اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ بھی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی