جمعه 15/نوامبر/2024

میڈیا پر قدغن

فلسطینی صحافیوں کی برطرفی امریکی میڈیا کی دوغلی پالیسی ہے:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ]کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ"امریکی خبر رساں ایجنسیوں اور میڈیا کی جانب سے بعض صحافیوں اور نامہ نگاروں کے خلاف فلسطینی بیانیے کی مبینہ حمایت کی پاداش میں کیے گئے حالیہ اقدامات آزادی اظہار کی صریح اور کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں

ستمبر: فلسطین میں صحافتی حقوق کی 26 پامالیاں

فلسطین میں انسانی حقوق اور صحافتی قوانین پر نظر رکھنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں صحافتی کی حقوق پامالیوں کے 26 واقعات رونما ہوئے۔

فلسطینی’یوم اسیران‘ پرطویل ترین ، ریکارڈ ساز نشریات کا اعلان

فلسطین میں کل 17 اپریل کو ملک بھر میں ’یوم اسیران‘ کی مناسبت سے ذرائع ابلاغ نے بھرپور طریقے سے یوم اسیران کو کوریج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ’اسیران میڈیا سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کے منتظمین رواں سال اسیران کے ساتھ یکجہتی اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے طویل ترین دورانیے کی ریڈیو نشریات پیش کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

جولائی میں صہیونی فوج کی 30 بار صحافتی حقوق کی پامالیاں

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 کے دوران مجموعی طور پر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 30 بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

ایک اور فلسطینی چینل اسرائیلی ابلاغی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے مقبوضہ فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے ’’مساوات‘‘ ٹی وی چینل کی نشریات پرچھ ماہ کے لیے پابندی عاید کردی ہے۔